برطانیہ، سعودی سرمایہ کار کو ایک سال قید کی سزا

جمعرات 16 اگست 2018 13:49

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) برطانیہ کی ایک عدالت نے توہین عدالت کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی سرمایہ کار کو ایک برس قید کی سزا سنادی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق توہین عدالت مرتکب سعودی شہری پر کویتی کمپنی نے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ برطانوی عدالت نے سعودی سرمایہ کار کو عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی سرمایہ کار مقررہ تاریخ پر عدالت نہیں پہنچا۔ عدالت نے سعودی سرمایہ کار کے خلاف فیصلہ جاری کردیا کہ وہ اپنے کویتی حریفوں کو 500 ملین ڈالر ادا کرے۔سعودی سرمایہ کار نے برطانوی عدالت اور اس کے فیصلے کو پس پشت ڈال کر کویتی حریفوں کے خلاف ریاض کی ایک عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔ دوسری جانب سعودی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عدالت کے فیصلے پر ہی اس کا موکل جیل جائے گا۔