مہران یونیورسٹی جامشورو، طلبہ کی جانب سے "بِگ ایونٹ 2018 " سماجی خدمات تقریبات شروع

جمعرات 16 اگست 2018 17:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طلبہ و طالبات کی جانب سے "بِگ ایونٹ 2018 " کے عنوان سے سماجی خدمات والی تقریبات کی شروع ہو گئی، پہلے مرحلے میں جمعرات کومین آڈیٹوریم کے سامنے فاطمید فائونڈیشن کے تعاون سے خون کے عطیے کی کیمپ لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

پہلے دن 70سے زائد طلبہ و طالبات نے خون کا عطیہ دیا ․ مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے "بِگ ایونٹ 2018 " کی ٹیم کے ہمراہ خون کے عطیے والے کیمپ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ تھیلسمیا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے خون کا عطیہ دینے والے طلبہ کے جذبے کو سلام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سماج میں مریض، لاچار اور کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہر شہری کی ذمیہ داری ہے مہران یونیورسٹی کے طلبہ خود کو سماج کی جانب ذمیہ دار سمجھتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ۔ اس موقع پر مہران یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :