21ویں صدی کے چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم و تربیت دینا ہوگی:ڈاکٹر حسن عسکری
ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے ، معیاری تعلیم کے ذریعے ہی نوجوانوںکوبااختیاربنایا جاسکتا ہے پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں ہر حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کیلئے وسائل فراہم کرے
جمعرات 16 اگست 2018 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیاربنانا ان کا حق ہے اور ہر حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے اور بااختیار بنانے کیلئے وسائل فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میںبے پناہ گنجائش موجود ہے، لہٰذاسکل ڈویلپمنٹ کے سیکٹر میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ کھپت کیلئے انفرادیت اورجدت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور اس ضمن میں نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نوجوان حقیقی معنوں میں عملی میدان میں آگے بڑھیں گے تو ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی طور پر حصہ لیں گے اور میں سمجھتا ہوں کہ نوجوانوں کو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری تعلیم دے کر اورہنر سکھا کر ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی باصلاحیت، ذہین اور بھرپور اہلیت رکھتے ہیںاور پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوںسے ملک کا نام روشن کیا ہے اور قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، تاہم ان ہیروں کو تراشنے کیلئے ہر سطح پر پروگرامز شروع کرنے چاہئیں کیونکہ نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے وسائل اورمواقع فراہم کرنا حکومت کیساتھ نجی شعبہ کی بھی ذمہ داری ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اپنے محفوظ مستقبل کیلئے مارکیٹ کی ترجیحات سے مطابقت پیدا کر نی چاہیئے اور ان کے مسائل کا بروقت ادراک کرتے ہوئے منفرد سکیمیں متعارف کرائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بیرون ملک مختلف شعبوں میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے، تاہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مفید پروگرامز تشکیل دیئے جائیں خصوصاً تعلیم کے شعبہ میں کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.