ٹانک کو پولیو فری ضلع بنانے میں اہم ترین کردار کے حامل پولیس اہلکار معاوضے سے محروم

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ٹانک کو پولیو فری ضلع بنانے میں اہم ترین کردار کے حامل پولیس اہلکار معاوضے سے محروم ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک جو کہ پولیو کے لئے پختو نخواہ کے حساس ترین اضلاع میں شامل ہے جنوبی وزیرستان کے سنگم پر واقع اس ضلع میں پولیو مہم کسی چیلنج سے کم نہیں پولیو ٹیموں کی اغوائیگی اور ان پر فائرنگ کے واقعات معمول رہے تھے لیکن محکمہ صحت کی ٹیموں کے شانہ بشانہ محکمہ پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں کشیدہ حالات میں بھی دور دراز کے علاقوں میں بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا لازمی سمجھا تاہم پولیو مہم کے آغاز سے ابتک اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پولیو مہم میں فرائض سر انجام دینے والے پولیس اہلکارمعاوضوں سے محروم ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے آئی جی اور آر پی افیسر دیرہ ڈویژن سے ٹانک پولیس میں ہونیوالی بے قاعدگیوں کی اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔