مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈ نے چھٹا ایف پی سی سی آئی ایوارڈ حاصل کرلیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈنے چھٹے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز( ایف پی سی سی آئی) اچیومنٹ ایوارڈز میں 2017 کے لیے درآمدات کی مارکیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ وصول کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی صدر ممنون حسین نے مارٹن ڈاؤ مارکر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انیس شاہ کو اس تقریب میں ایوارڈ سے نوازا۔اس تقریب کے دوران فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فارما کی صنعت سمیت متعدد شعبہ جات کی خدمات کو تسلیم کیا۔