سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا
اوورسیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کر سکیں گے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 اگست 2018 11:24
(جاری ہے)
کسی تنازعہ کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کر دیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کو بہت مبارک ہو۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔اب عملدرآمد کا معاملہ ہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قواعد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے،پائلٹ پراجیکٹ بنانے پرالیکشن کمیشن اور نادرا کے مشکور ہیں۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ نادرا انتخابی عمل کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔تجرباتی نفاذ کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے نتائج کو نظر انداز کر دیا جائے۔درستگی سے متعلق تمام نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر اپریل میں انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس یعنی آئی وی ٹی ایف قائم کی تھی تاکہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا کے تیار کردہ انٹرنیٹ ووٹنگ کا تکنیکی آڈٹ کر کے یہ معلوم کیا جا سکے کہ ای ووٹنگ کا استعمال کتنا محفوظ اور قابل عمل ہے۔منگل کے روز سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں آئی وی ٹی ایف نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے ووٹ کی شفافیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔آئی وی ٹی ایف نے اپنی سفارشات میں لکھا کہ اس کی بجائے بیرونی ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈاک یا سفارت خانے کے ذریعے ووٹ دینے کا نظام متعارف کروایا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ملکوں میں ووٹ دینے کے اہل پاکستانیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اور ان کے ووٹوں کی شفافیت میں خلل پڑنے سے ملک بھر کے انتخابی نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔ آئی ووٹ سسٹم میں ووٹ کی راز داری کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا جو الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 94 اور آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں اس خطرے کی نشاندہی کی گئی کہ ای ووٹنگ نظام میں ووٹ خریدنے یا ووٹر کو دباؤ میں لانے کے إمكانات موجود ہیں۔ چونکہ یہ ووٹنگ بیرون ملک ہو گی جہاں پاکستان کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لیے ووٹوں کی خرید و فروخت کے خلاف پاکستان الیکشن کمشن کوئی بھی کارروائی نہیں کر سکے گا۔ٹاسک فورس کی رپورٹ میں نادرا کے ای ووٹنگ سسٹم کو انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے یہ سفارش کی گئی کہ اسے آزمانے میں حکام کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور یہ نظام اس وقت تک استعمال میں نہیں لایا جانا چاہیے جب تک ووٹ کی راز داری کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کر لیے نہیں جاتے۔ لیکن آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اوورسیر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.