فلم’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک کی عکس بندی تاخیر کا شکار

جمعہ 17 اگست 2018 14:16

فلم’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک کی عکس بندی تاخیر کا شکار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک کی عکس بندی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ فلم کی عکس بندی اب اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک میں جلوہ گر ہوں گے ،اداکار نے پہلے فلم کی عکس بندی ستمبر کے وسط میں شروع کرنی تھی جو تاخیر کا شکار ہو گئی ہے اور اب فلم کی عکس بندی اکتوبر کے پہلے ہفے میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :