پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار ناصر جمشید پر 10سال کی پابندی عائد
مستقبل میں کرکٹ مینجمنٹ میں کوئی کردار ادا اور نہ ہی کوچنگ کر سکیں گے ‘ ٹربیونل کا فیصلہ ناصر جمشید کیخلاف کیس جیت کر خوشی نہیں بلکہ دکھ ہوا ،کھلاڑیوں کو فکسنگ اور دیگر منفی سر گرمیوں کیلئے اکسایا‘ تفضل رضوی کی گفتگو
جمعہ 17 اگست 2018 16:13
(جاری ہے)
اینٹی کرپشن ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں عدم تعاون پر ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی بھی لگائی تھی جو 13 فروری کو ختم ہوئی اور پابندی ختم ہونے سے چند روز قبل ہی ان کے خلاف نئی چارج شیٹ جاری کی گئی۔
اس کیس میں خالد لطیف، شرجیل خان اور شاہ زیب حسن سزا بھگت رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عرفان اپنی سزا کاٹ چکے ہیں۔بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کیسز ایسے ہوتے ہیں جنہیں جیت کر خوشی نہیں بلکہ دکھ ہوتا ہے اور اس کیس میں بھی یہی ہوا ہے کہ ایک کرکٹر کا کرئیر ختم ہو گیا۔انہوںنے کہا کہ بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپنے بکیوں سے بچنا ہے ۔ بورڈ کا کنٹرول صرف کھلاڑیوں، ایڈ منسٹریشن یا امپائرز پر ہوتا ہے ۔ بکیوں کو پکڑنا کرائم ایجنسیز کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاری سے کوئی غلط شخص رابطے میں آتا ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ بورڈ کو آگاہ کرے ۔ اگر کوئی بکی ، چاہے کھلاڑی کا کوئی دوست یا بھائی بھی اسے غلط اپروچ کرتا ہے تو اس کھلاڑ ی پر لازم ہے اس کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کرے اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ جرم ہے اور اسے اس کی سزا بھگتنا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ناصر جمشید کے کرکٹ کھیلنے پر 10سال کی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ناصر جمشید کرکٹ میں کوئی عہدہ بھی نہیں لے سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں کو فکسنگ اور دیگر منفی سر گرمیوں کے لئے اکسایا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یوسف کو بکی ثابت کرنا پی سی بی کی ذمہ داری نہیںبلکہ یہ کرائم ایجنسیز کا کام ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.