Live Updates

سوشل میڈیا صارفین نے امریکی کامیڈین کو عمران خان اور ٹرمپ کا موازنہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکی کامیڈین نے ہمارے محبوب لیڈر کا ایک نسل پرست انسان سے موازنہ کر کے پاکستان کی بے عزتی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 اگست 2018 16:42

سوشل میڈیا صارفین نے امریکی کامیڈین کو عمران خان اور ٹرمپ کا موازنہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2018ء) امریکی کامیڈین شو پرپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مماثلت دی گئی جس پر انٹرنیٹ پر ایک نئے تنازعہ اور بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کا ٹرمپ کہنے پر پاکستانیوں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کا عمران خان سے موازنہ کرنے پر امریکی کامیڈین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

اسی متعلق ٹویٹر پر لوگوں نے امریکی کامیڈین سے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اسی متعلق معروف صحافی حامد میر کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بے شک ٹریور نوہا نے عمران خان کا مذاق بنانے کی کوشش کی لیکن در حقیقت انہوں اپنے مقبول کامیڈی شو کے ذریعے سے عمران خان کو پوری دنیا میں مقبول کیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں نے امریکی کامیڈین کی ویڈیو دیکھی جس وہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ کر رہے ہیں۔

آپ عمران خان سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن آپ کسی ایسے شخص کا عمران خان سے موازنہ نہیں کر سکتے جس نے 20 سال جدوجہد کی ہو۔ٹرمپ نسل پرست ہیں۔
جب ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ امریکی کامیڈین اپنی مقبولیت کے لیے عمران خان کے نام کو استعمال کر رہے ہیں۔سمجھ نہیں آتی کہ ہنسیں یا روئیں۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے بھی عمران خان کا امریکی صدر سے موازنہ کرنے کو مایوس کن قرار دے دیا۔

جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا میں امریکی کامیڈین کی مداح تھی لیکن اب نہیں ہوں۔ایک محبوب پاکستانی رہنما کا نسل پرست سیاسی رہنما سے موازنہ کرنا افسوسناک ہے۔عمران خان کرپٹ اور فسادی نہیں ہے۔یہ ان کی مکمل کم علمی کا ظاہر کرتا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ پاکستان کی بے عزتی کرنے کے برابر ہے۔

ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کے پاس علم کی کمی ہوتی ہے۔اور آپ مزاحیہ بننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ہم نے عمران خان کو منتخب کیا ہے نہ کہ آپ کی طرح جن کا الیکشن روس نے ہیک کیا۔
جب کہ ایک سوشل میڈیا سارف نے کہا کہ امیریکی کامیڈین کو عمران خان سے متعلق حقائق اکھٹے کرنے کی ضرورت ہے۔وہ پاکستان میں سب سے مقبول سیاست دان ہیں۔ان کا ڈونلڈ ٹرمپ سے موازنہ پاکستان کی بے عزتی کرنے کے برابر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات