پاکستانی قونصلیٹ ٹورنٹو(کینیڈا)میں پاکستان کی 71ویںیوم آزادی کی خصوصی تقریب

پا کستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی مانگی گئیں

جمعہ 17 اگست 2018 16:58

پاکستانی قونصلیٹ ٹورنٹو(کینیڈا)میں پاکستان کی 71ویںیوم آزادی کی خصوصی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کی 71ویںیوم آزادی کے موقع پرٹورنٹو(کینیڈا)میں پاکستان کے قونصلیٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا ،قونصلیٹ میں پاکستان کا جشن آزادی کچھ منفرد انداز میں منایا گیاجس میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ ایس ایم منیر،ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمدصدیقی،معروف بزنس مین نوید بخاری،نوراحمدخان،ایم پی اور ایم پی پی موجود تھے۔

اس موقع پرپا کستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی مانگی گئیں۔آزادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی تکمیل کے لئے پاکستان اور پاکستان سے باہر بزنس کمیونٹی اپنا قومی فیضہ ادا کررہی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشہ پر پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک کے طور پر جگمگائے گا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کے لیے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جان مال عزت کو قربان کیا اور اس کی بقا وسلامتی کے لیے ہم اپناآپ قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اورہم ارض وطن پر کوئی آنچ نہیں دیں گے۔اس موقع پر قونصل جنرل عمران احمدصدیقی نے کہا کہ ٹورنٹو میں پاکستانی قونصلیٹ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے،پاکستان دوقومی نظریے کی بنیادپر حاصل کیاتھاان شاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا۔

کینیڈا میں معروف پاکستانی نژاد بزنس مین نوید بخاری نے کہا کہ ہمارے آباء واجدادنے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیںآزادی کی قیمت کیاہوتی ہے یہ ہمارے ان بزرگوںسے پوچھا جائے جنہوں نے پاکستان حاصل کرنے کی جدوجہد میں عملاً حصہ لیا۔