Live Updates

عمران خان کا اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف سے مصافحہ

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

عمران خان کا اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف سے مصافحہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف سے مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو انہوںنے صف میں بیٹھے اراکین سے مصافحہ کیا جن میں بلاول بھٹو زر داری اور سید خورشید شاہ بھی شامل تھے جس کے بعد شہباز شریف آگے اپنی نشست کی طرف بڑھے تو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی نشست سے اٹھے اور شہباز شریف کو مصافحہ کیا ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر سی بات چیت بھی ہوئی اور پھر عمران خان اور شہباز شریف اپنی نشستوں پر براجمان ہو گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات