Live Updates

دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے

25 جولائی کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات ہیں، دھاندلی کا شور عالمی میڈیا میں بھی سنائی دیا، آر ٹی ایس سسٹم جان بوجھ کر بند کیا گیا: شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اپنا اولین خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 اگست 2018 19:15

دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن تشکیل ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2018ء) دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے، 25 جولائی کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات ہیں، دھاندلی کا شور عالمی میڈیا میں بھی سنائی دیا، آر ٹی ایس سسٹم جان بوجھ کر بند کیا گیا: شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اپنا اولین خطاب۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد جمعہ کے روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے انتخاب کا اہم ترین عمل مکمل کر لیا گیا۔

جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے تاریخی اجلاس کے دوران ہونے والی ووٹنگ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دے کر وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں کوب طوفان بدتمیزی برپا کرتے ہوئے عمران خان کی نشست کے سامنے شدید ہنگامہ آرائی کی۔

(جاری ہے)

اسی باعث عمران خان 1 گھنٹے تک تقریر نہ کر پائے۔

بعد ازاں عمران خان نے اپنی اولین تقریر میں کڑے احتساب کا اعلان کیا۔ عمران خان کی تقریر کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی میں اپنا اولین خطاب کیا۔ اس دوران شہباز شریف کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو نہیں مانتے۔

25 جولائی کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازع انتخابات ہیں۔ 25 جولائی کے انتخابات میں دھاندلی کا شور عالمی میڈیا میں بھی سنائی دیا گیا۔ شہباز شریف نے سوال کیا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں آر ٹی ایس سسٹم جان بوجھ کر بند کر دیا گیا۔ شہباز شریف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی کمیشن بنا کر دھاندلی کے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے اور پھر انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے۔

شہباز شریف نے فی الفور پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن ایکٹ میں بھی ترمیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر وہ احتجاج کیلئے سڑکوں کا رخ کریں گے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج بھی کیا کہ اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو وہ وعدہ کریں کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اپنے مطالبات ہر صورت منوا کر رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات