پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر تعمیری اپوزیشن کا کردار نبھانے پر یقین رکھتی ہے، نفیسہ شاہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:10

پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر تعمیری اپوزیشن کا کردار نبھانے پر یقین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور پارلیمنٹ کے اندر تعمیری اپوزیشن کا کردار نبھانے پر یقین رکھتی ہے، جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو سکتا۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ 17اگست جمہوریت کیلئے اہم دن ہے، ہم ایک جماعت کے طور پر کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، اس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندر رہتے ہوئے ہم کچھ معاملات میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے اور کچھ معاملات میں اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور پارلیمنٹ کے اندر تعمیری اپوزیشن کا کردار نبھانے پر یقین رکھتی ہے، ملک کے لیے جو بہتر ہو پارلیمنٹ کے اندر وہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوجاتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو سکتا، میری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔