جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوجاتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو سکتا ،ْ نفیسہ شاہ

جمعہ 17 اگست 2018 22:48

جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوجاتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو سکتا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ 17اگست جمہوریت کیلئے اہم دن ہے، ہم ایک جماعت کے طور پر کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں، اس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندر رہتے ہوئے ہم کچھ معاملات میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے اور کچھ معاملات میں اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور پارلیمنٹ کے اندر تعمیری اپوزیشن کا کردار نبھانے پر یقین رکھتی ہے، ملک کے لیے جو بہتر ہو پارلیمنٹ کے اندر وہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوجاتا تب تک پاکستان میں بھی امن نہیں ہو سکتا، میری خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔