Live Updates

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مسائل تیزی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ عمران خان کی داخلی و خارجی استحکام اور معاشی جنگ جیتنا اولین ترجیح ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات