Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی شیر وانی مرکز نگاہ رہی

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

وزیر اعظم عمران خان کی شیر وانی مرکز نگاہ رہی
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی شیر وانی مرکز نگاہ رہی ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد سے ہی متعدد بار عمران خان کی شیروانی کا تذکرہ جاری رہا اور صحافیوں نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں اس بارے میں سوالات بھی کیے۔

(جاری ہے)

2013ء کے انتخابات کے بعد بھی عمران خان کی شیروانی کا تذکرہ رہا جسے پہننے کا موقع انہیں 2018ء میں ملا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔اس موقع پر انہوں نے سیاہ شیروانی زیب تن کی جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات