Live Updates

حلف برداری تقریب :چائے ،بسکٹ سے ملکی وغیر ملکی مہمانوں کی تواضع

ہفتہ 18 اگست 2018 16:44

حلف برداری تقریب :چائے ،بسکٹ سے ملکی وغیر ملکی مہمانوں کی تواضع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی 9 ڈشز سے خاطر تواضع کی گئی جبکہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی تواضع چائے ، بسکٹ اور پانی سے کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نو منتخب وزیر اعلی سندھ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں مہمانوں کے لئے 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چکن سینڈوچ ، چکن ونگز ، گرین ٹی ، کافی اور چائے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری میں صرف چائے بسکٹ اور پانی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات