Live Updates

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم منتخب، یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کی مبارکباد

یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ نے اپنے سابق وائس چانسلر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 16:20

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم منتخب، یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کی مبارکباد
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : عمران خان نے آج اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد نو منتخب وزیراعظم کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری کے بعد لندن کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے بھی عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لندن کی یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ نے کہا کہ ہم اپنے سابق وائس چانسلر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج عمران خان نے پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ کرکٹ ہیرو سے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے وائس چانسلر اور پھر وزیراعظم پاکستان تک کا عمران خان کا یہ سفر کافی شاندار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ نے عمران خان کی تصویر بھی شئیر کی جو غالباً تب کھینچی گئی تھی جب عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تھے۔

اس ٹویٹر پیغام میں PrimeMinisterIK# اور TeamBradford# کے ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا۔
بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے اس پیغام پر ٹویٹر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جی ہاں ! ہمارا وزیراعظم پڑھا لکھا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں بھی اپنے وزیراعظم پر بہت فخر ہے۔ عمران خان بلا شُبہ سب کے لیے ایک رول ماڈل ہیں ، عمران خان کو ان کی محنت کا صلہ ملا ہے۔ اُمید ہے کہ عمران خان اپنے تمام اہداف اور مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔
ایک خاتون صارف نے کہا کہ آج میں خود کو پاکستانی کہلانے میں فخر محسوس کر رہی ہوں۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا فخر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات