عمران خان نےعثمان بزدار کونامزد کرکے بڑا رسک لیا
عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا، نامزد وزیراعلیٰ کے بارے متوقع وفاقی کابینہ کے لوگوں کوبھی معلوم نہیں کہ وہ کون ہیں۔سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 16:30
(جاری ہے)
وفاقی کابینہ کے متوقع لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ بزدار کو جانتے ہیں۔ جس پرمیں ان کوبتایا کہ یہ پہلے مسلم لیگ ق میں تھے ، پھر مسلم لیگ ن میں آگئے ن لیگ کی ٹکٹ پر 2013ء کا الیکشن لڑا اور ہار گئے ، اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے ہیں۔
ان کا تعلق دوردراز پسماندہ علاقے سے ہے۔عمران خان جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ان کووزارت اعلیٰ کا منصب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوابھی حلف اٹھائے چند گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کون ہیں؟حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے بہت سے قریبی ساتھی اب علیم خان کو کہہ رہے تھے کہ علیم خان ”یار سوری“ہم نے آپ کی حمایت نہیں کی بلکہ مخالفت کی۔اب ہمیں لگ رہا ہے کہ آپ ان سے بہت بہتر تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ عمران خان کی چوائس کیسی ہے؟ اگر عمران خان نے پنجاب کو چلانا ہے توسب عمران خان کی طرف دیکھیں گے بزدار کی طرف کوئی نہیں دیکھے گا۔بزدار کی ہر غلطی عمران خان کے کھاتے میں پڑے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کووزیراعظم کے طور پراتنی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جتنا انہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.