Live Updates

امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

پاکستان کی نئی حکومت خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کام کرے گی، بیان

ہفتہ 18 اگست 2018 23:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی گئی ہے اور امید طاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز امریکی محکمہ خارجہ سے بیان جاری کیا گیا جس مین امریکہ کی طرف سے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے کام کرے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات