پاکستان کی افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اتوار 19 اگست 2018 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان نے افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا یوم آزادی اتوار کو منایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ہم برادر ہمسایہ ملک افغانستان میں امن، استحکام، ترقی و خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔