برطا نوی پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب حملہ، اقدام قتل کا مقدمہ دائر

اتوار 19 اگست 2018 17:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) برطانیہ کے پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سیکورٹی رکاوٹوں پر گاڑی چڑھانے والے ملزم پر گزشتہ روز اقدام قتل کا مقدمہ دائر کردیاگیا،یہ بات پولیس نے بتائی۔

(جاری ہے)

29سالہ صالح خاطر،جو سوڈانی نژاد برطانوی شہری ہے اور وسطی انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں رہائش پذیر ہے،کو پیر کے روز حراست میں لندن کے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا،یہ بات پولیس نے بتائی۔ اس پر منگل کو لندن کے مشہور ویسٹ منسٹر محل کے قریب واقعے کے بعد عوام کے ارکان اور پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے دو مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے ریاستی استغاثوں شاہی استغاثہ سروس(سی پی ایس) اس واقعے کو دہشتگردی کی حیثیت سے نمٹا رہی ہے، ۔