مختصر مدت کے لئے آئے تھے،اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے جارہے ہیں، ذمہ داریوں کی ادائیگی میں افسران اور ملازمین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا

سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات میں بات چیت

اتوار 19 اگست 2018 23:30

کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افسران اور دیگر ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مختصر مدت کے لئے آئے تھے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے جارہے ہیں اور ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں افسران اور ملازمین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اس لئے وہ سب کا مشکور ہیں جس کے سبب وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی اور کامیابی سے سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے تمام افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گئے۔ بعدازاںسابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔