کاجول سیٹ پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں، نیہا دھوپیا

پیر 20 اگست 2018 12:11

کاجول سیٹ پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں، نیہا دھوپیا
ممبئی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ اداکارہ کاجول جب بھی سیٹ پر ہوتی ہیں تو مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا ہے کہ یہ کہنا بلکل غلط ہو گا کہ میں ان کی مداح نہیں ہوں، اس دنیا میں کوئی بھی فرد یا بالی وڈ شخصیت ایسی نہیں ہے جو کاجول کا مداح نہ ہو، وہ جب بھی سیٹ پر ہوتی ہیں تو مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کاجول ان چند مخصوص لوگوں میں سے ایک ہیں جو سکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں، وہ خوبصوت ہونے کے ساتھ ساتھ عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی حامل اداکارہ بھی ہیں۔ نیہا دھوپیا کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ 7ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :