Live Updates

پاکستانی قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے ‘ مسرت چیمہ

سابقہ حکمرانوں کی سادگی ،کفایت شعاری کی آڑ می خزانے کولوٹنے کی روایت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے‘ وفد سے گفتگو

پیر 20 اگست 2018 13:08

پاکستانی قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میںقوم کے امنگوں کی ترجمانی کی ہے ، سابقہ حکمران سادگی اور کفایت شعاری کی آڑ می ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹتے رہے لیکن اب اس روایت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ انشا اللہ 100روزہ پروگرام پر عملدرآمد سے ہی ملک کی سمت کا تعین ہو جائے گا اور ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا ۔ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان ایشیاء کاٹائیگر بنے گا بلکہ اس کا شمار دنیا کی مضبوط معیشتوں میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ خواتین کوقومی دھارے میںشامل کریں گے اور انہیں برابری کے حقوق میسر آئیں گے۔

بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ایک پڑھا لکھا خاندان ہوتا ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پوری قوم ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے اور انہیں ہر طرح کی سپورٹ دینے کیلئے تیار ہے ۔ مسرت چیمہ نے وفد کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دی جانے والی تجاویز کو اسمبلی فورم پر پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات