Live Updates

ٹاسک فورسز ،بزنس مشاورتی کونسل کیلئے سٹیک ہولڈرز کی شمولیت رمشاورت کو یقینی بنایا جائے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور ختم کرے ،ایسوسی ایشنز اور اداروں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ‘ صدر اشرف بھٹی

پیر 20 اگست 2018 13:16

ٹاسک فورسز ،بزنس مشاورتی کونسل کیلئے سٹیک ہولڈرز کی شمولیت رمشاورت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک فورسز اور بزنس مشاورتی کونسل بنانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی شمولیت او رمشاورت کو یقینی بنایا جائے ، ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات نا گزیر ہیں اور اس کیلئے فوری عملی اقدامات شروع کئے جائیں ،ود ہولڈنگ ٹیکس فائدے کی بجائے نقصان کا باعث ہے اس لئے حکومت اسے فی الفور ختم کرنے کا اعلان کرے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کے درمیان روابط کے لئے فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ۔ ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والے تاجروں سمیت دیگر شعبوں کو یوٹیلٹی بلزاور دیگر مدوںمیں سہولیات دی جائے ،دوہرے ٹیکسز ختم کئے جائیں اور ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے جس سے پاکستانی خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک فورسز اور بزنس مشاورتی کونسل بنانے کا اعلان خوش آئند ہے تاہم اس کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے تاکہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی ضررت ہے لیکن اس کیلئے تاجروں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے اور ان کی قابل عمل تجاویز کو دستاویز کا حصہ بنایا جائے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات