Live Updates

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے ‘فنکاروں کا وزیر اعظم کے پہلے خطاب پر ردعمل

شوبز انڈسٹری کیلئے بھی ایک مشیر کا تقرر کرنا چاہیے جو فلم ، ٹی وی ڈرامہ اور اسٹیج کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرے

پیر 20 اگست 2018 13:28

عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے ‘فنکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے وزیر اعظم عمران خان کے پہلے خطاب کو پوری قوم کے دلوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان اور انکی کابینہ کے اراکین ملک کو برے معاشی حالات سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

فلمسٹار ریما ،بابرہ شریف ، انجمن ،صائمہ نور ،جاوید شیخ ،بیروز سبزواری ،کاشف محمود اور فرزانہ تھیم نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران لوگوں کو ٹیکس دینے کے لئے کہا ہے جس سے مستقبل میں ٹیکس دینے والوں کی شرح میں اضافہ ہو گا اور ملک کے معاشی حالات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

فنکاروں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ فنکاروں کو اپنے مسائل کے لئے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں ،عمران خان کو شوبز انڈسٹری کے لئے بھی ایک مشیر کا تقرر کرنا چاہیے جو فلم ، ٹی وی ڈرامہ اور اسٹیج کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرے ۔ جبکہ قومی اور صوبائی سطح پر ایسی شخصیات کا تقرر کر دینا چاہیے جو شوبز سے تعلق رکھتے ہوں جن میں ابرار الحق ، مصطفی قریشی ،جاوید شیخ ،قوی خان جیسے لوگ شامل ہیں ایسے لوگوں کی تقرری سے شوبز انڈسٹری بھی فروغ پائے گی اور کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات