Live Updates

عمران خان کی بغیر مسودہ تقریر نے بھٹو کی یاد تازہ کر دی

مرحوم ذوالفقار علی بھٹو نے دسمبر 1971 کے آخری ہفتے میں اقتدار سنبھالتے ہی قوم سے خطاب کیا اور نئے پاکستان کی نوید سنائی تھی، معروف تجزیہ نگار صالح ظفر کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 13:16

عمران خان کی بغیر مسودہ تقریر نے بھٹو کی یاد تازہ کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2018ء) نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب نے لوگوں کے دل تو جیت ہی لیے ہیں لیکن اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کے تبصرے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسی حوالے سے قومی اخبار کے خصوصی تجزیہ نگار صالح ظفر اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی تقریر پہلے سے مرتب شدہ مسودے کےبغیر کرکے مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کردی ہے جنہوں نے دسمبر 1971 کے آخری ہفتے میں اقتدار سنبھالتے ہی قوم سے خطاب کیا اور نئے پاکستان کی نوید سنائی تھی۔

صالح ظفر کا وزیراعظم کی تقریر کے حوالے مزید کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ قائداعظم علیہ الرحمتہ کی مثال بننا، سادگی اور کفایت شعاری کے اعلانات خوش آئند ہیں، انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ملک یا بدعنوان لوگوں میں سے ایک رہے گا اس کے ساتھ ہی یہ انتباہ جاری کردیا ہے کہ جب ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو بہت شور مچے گا پھر جمہوریت کو خطرے میں لانے کی باتیں ہونگی اس سے یہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ نئی حکومت کی نگاہ میں کرپشن کا حوالہ سیاسی مخالفین سے ملتا ہے انہوں نے ملک کے چیف جسٹس اور قومی احتساب بیورو کے سربراہ سے ملاقات کرنےاور مقدمات کے حوالے سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی بھی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کزشتہ روز قوم سے اپنا پہلا خطاب کیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملک کو درپش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے حل سے متعلق بھی بتایا۔وزیراعظم نے ملک کو لوٹنے والوں کے احتساب کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا کہ جب میں ان کا احتساب کروں گا تو یہ بہت شور مچائیں گے لیکن آپ لوگوں نے ہر حال میں میرے ساتھ رہنا ہے۔ہم ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات