Live Updates

برطانوی عوام اسحاق ڈار کو برطانیہ بدر کرنے کے لیے میدان میں آگئی

برطانیہ بدری کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں پٹیشن دائر، پانچ ہزار لوگوں نے دستخط کر دئیے، ایک لاکھ دستخط ہونے پر معاملے سے متعلق برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 15:08

برطانوی عوام اسحاق ڈار کو برطانیہ بدر کرنے کے لیے میدان میں آگئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اگست 2018 ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانیہ میں مشکلات بڑھ گئیں۔برطانوی عوام اسحاق ڈار کو برطانیہ بدر کرنے کے لیے میدان میں آگئی ۔ اسحاق ڈار کو برطانیہ بدر کرنے کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو برطانیہ بدر کرنے کے لیئے 5 ہزار لوگوں نے پٹیشن (اسحاق ڈار کرپشن کیسز میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ھے) پر دستخط کر دیئے۔

پٹیشن میں لکھا ہے کہ اسحاق ڈار کرپشن کے کیسز میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔اسحاق ڈار کو پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے تا کہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے،برطانوی قانون کے مطابق اگر پٹیشن پر ایک لاکھ دستخط ہو گئے تو پھر متعلقہ معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق پٹیشن میں برطانوی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں چھپ گئے ہیں اگر ان کو برطانیہ بدر نہ کیا گیا تو پھر برطانوی عوام یہ سمجھے گی کہ برطانیہ غریب ممالک کی عوام کو لوٹنے والوں کی آماجگاہ ہے۔

اور اس تاثر سے برطانیہ کے تشخص کو شدید دھچکا لگے گا۔یاد رہے اسحاق ڈار کو برطانیہ سے گرفتار کرنے کیلئے نیب انٹرپول سے رابطہ کرکے ریڈ وارنٹ جاری کر چکی ہے اسحاق ڈار ملکی خزانہ لوٹ کر لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔جب کہ دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز پاکستان کی ملکیت ہے ان پراپرٹیز کوواپس لانے کیلئے برطانوی عدالت سے رجوع کریں گے، حسن ،،حسین نواز اور اسحاق ڈار قومی مجرم ہیں، ان کوواپس لائیں گے تاکہ مقدمات کا سامنا کریں۔نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات