Live Updates

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں سیاسی سنسر شپ ختم کردی ،فواد چوہدری

ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا ٹوئیٹ

منگل 21 اگست 2018 16:50

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں سیاسی سنسر شپ ختم کردی ،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں سیاسی سنسر شپ ختم کردی ہے ان خیالات کا اظہار فواہد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں اپنے ایک پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کام ہورہا ہے اور ان کے کہنے پر ہی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں سیاسی سنسر شپ ختم کردی ہے اب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں اداراتی آزادی کیلئے ہدایت جاری کردی ہیں تین ماہ میں محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات