مولانافضل الرحمان کی انصاف دوتحریک کی حمایت
مولانا فضل الرحمان نےشہبازشریف کوفون کرکےبھرپورتعاون کا یقین دلایا، ن لیگ نے نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک کا اعلان کررکھا ہے۔ پارٹی ذرائع
ثنااللہ ناگرہ منگل 21 اگست 2018 18:05
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اعتزاز احسن کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اعتزازاحسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔ اجلاس میں اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ جس کے بعد ان کانام صدارتی امیدوار کے طور پرمسترد کردیا۔ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کوتجویز دی ہے کہ صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔ مسلم لیگ ن نے خبردار کیا کہ پیپلزپارٹی نے اتفاق نہ کیا تون لیگ عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔ اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان الائنس کے ہراجلاس میں تمام اپویشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ اس طرح اجلاس میں مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف کیلئے انصاف دوتحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ انصاف دوتحریک میں اپوزیشن جماعتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ عوام کو تحریک میں بتایا جائے گا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا، بلکہ نوازشریف سے انتقام لیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نے کہا کہ زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے،جبکہ نوازشریف کوانصاف نہیں ملتا۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مولانا فضل الرحمان نے آج شہبازشریف سے فون پرگفتگو میں تعاون کا یقین دلایا۔ مسلم لیگ ن نے اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا کہ نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے۔ اپوزیشن کومتحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.