Live Updates

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ،پاکستان تحریک انصاف ژوب سے مختلف ارکان کی بنیادی رکنیت معطل

منگل 21 اگست 2018 18:50

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ،پاکستان تحریک انصاف ژوب سے مختلف ارکان کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ژوب سے داود مندوخیل ،اختر شاہ کاکڑ،صادق بنگش،عبداللہ کاکڑ،علی مندوخیل ،عبدالروف خانی ،نصیب اللہ حریفال ، شیر محمد عرف عبدالجلیل ،حاجی گل ،حافظ رحمت اللہ شیرانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ڈسپلن اور آئین کے مطابق الیکشن 2018ء میں پارٹی امیدوارکے مخالف دوسرے امیدوار حمایت اور پارٹی نام کو غلط استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے انکی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

اسکے علاوہ اسحاق ،اعظم سمالانی کوبھی شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے اوران سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیاہے۔ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین اورالیکشن چیئرمین کوارڈی نیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں نے دن رات محنت کرکے عمران خان کے پیغام کوگھر گھر پہنچایا اور25جولائی کو لوگوں گھروں سے نکال کر پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر عمران خان کے سپاہیوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایاوہ ہماری پی ٹی آئی کا اثاثہ اور ہم کوان پر فخر ہے اسکے برعکس وہ لوگ جنہوں نے پارٹی پرچم اور پارٹی کو اپنے ذاتی مفادات اور پارٹی کے امیدواروں کے خلاف استعمال کیا انکے خلاف تحقیقات کرنے کے بعد پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیل کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی وہ لوگ نظریاتی نہیں ہیں انکے خلاف کارروائی کرکے پارٹی کے اندر بھی تبدیلی لائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ الیکشن 2018ء کے دوران پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اورپارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات