Live Updates

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں، فواد چوہدری

منگل 21 اگست 2018 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں محکمہ اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات