حیدرآباد ،گو ٹھ بڈھو پا لا ری کے رہا ئشی پیر انو خا ن پلیپوٹو کا مکا ن پر قبضہ کئے جا نے کے خلاف احتجاج

منگل 21 اگست 2018 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) حیدرآباد کے گو ٹھ بڈھو پا لا ری کے رہا ئشی پیر انو خا ن پلیپوٹو نے با اثر شخص کی جانب سے مکا ن پر قبضہ کئے جا نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہو ئے بتا یا کہ میں نے علاقہ کے با اثر شخص محمد بخش کو کچھ عر صہ قبل مکا ن کر ایہ پر دیا تھا اور مذکورہ شخص نے چند ما ہ تک کر ایہ ادا کر نے کے بعد کر ایہ دینا بند کر دیا اور میر ے مکا ن پر قبضہ کر لیا ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ مکا ن پر قبضہ کر نے کے حو الے سے عدالت کے ذ ریعے کیس بھی داخل کیا گیا ہے لیکن پو لیس نے مکا ن سے قبضہ ختم نہیں کر ایا ہے اور نہ ہی ملز م کے خلاف کو ئی کا روائی کی جا رہی ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ اب مذکورہ با اثر شخص میر ے بیٹے مبا رک علی کو قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور پولیس ملنے والی دھمکیوں کا بھی کو ئی نو ٹس نہیں لے رہی ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر گھر پر ہو نے والے قبضے کو ختم کر اکر مجھے میر ا مکا ن واپس دلو ایا جا ئے اورتحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :