Live Updates

پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی بھی ذمہ داری ہے، بھارت کا بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، بھارتی جارحانہ پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے ‘ امریکا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے پاکستان اہم ملک ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

منگل 21 اگست 2018 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، بھارت کی بھی ذمہ داری ہے، بھارت کا بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی، بھارتی جارحانہ پالیسی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہیے‘افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات جمع کررہے ہیں، افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے‘ امریکا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس کیلئے پاکستان اہم ملک ہے۔

وہ ملتان میں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں اپنے دل کی بات کی اور عوام نے ان کے خطاب کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کررہے تھے،عمران خان کی ٹیم ان کا وژن آگے بڑھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کسی سے پوشیدہ نہیں، خارجہ مسائل بھی قوم کے سامنے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سدھو بھارت کے نامور کھلاڑی ہیں، وہ عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے، سدھو نے برملا کہا کہ جو محبت لائے تھے اس سے کئی گنا زیادہ لے کر گئے۔انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کیلئے جرات چاہیے ہوتی ہے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا، ہر معاشرے میں تنگ نظر لوگ ہوتے ہیں، جو خوف میں مبتلا ہوتے ہیں، کچھ لوگ مثبت میں بھی منفی پہلو تلاش کرتے ہیں، سدھو نے جن جذبات کا اظہار کیا اسے سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سدھو روانگی سے پہلے جو کچھ کہہ گئے اس پر غور کی ضرورت ہے، سرحد کی خلاف ورزی کسی کے مفاد میں نہیں، ایل او سی پرسیز فائر برقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، جارحانہ گفتگو کرنے والے بتائیں مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ ہی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورے برصغیر میں پانی کا بحران جنم لے رہا ہے، پانی کے مسئلے پرمل بیٹھ کر حل تلاش نہیں کریں گے تو کون کرے گا کشمیر کا مسئلہ کس کو دیکھنا ہے، کس کی ذمہ داری ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہامریکا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی لمبی تاریخ ہے، امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کے بہت قریب رہے ہیں، پاک امریکا تعلقات میں اتار چڑھاؤ رہا ہے، امریکا کے ساتھ اعتماد کی خلیج دور کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات