Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ٹویٹ

منگل 21 اگست 2018 21:40

وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور ..
․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے‘وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا نوٹس ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا پر ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کے حوالے سے چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم نے مہک انور کی بیماری کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کے مطابق مہک کینسر کے مرض میں مبتلا اور کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات