گاجر کا استعمال کینسر کی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتاہے، طبی ماہرین

بدھ 29 اگست 2018 12:43

گاجر کا استعمال کینسر کی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتاہے، طبی ماہرین
قصور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) طبی ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیاہے کہ گاجر کا استعمال نہ صرف کینسر کی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتاہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پرقابوپانے میں بھی معاون ثابت ہواہے۔

(جاری ہے)

فاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے بتایا کہ گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لئے مفیدہوتاہے بلکہ اس کے مسلسل استعمال سے استسقاء کے مرض سے بھی چھٹکارا مل جاتاہے۔