بلوچستان کی سینیٹ میں خالی ہونیوالی سیٹ پر انتخاب کیلئے 6امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

بدھ 29 اگست 2018 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2018ء) بلوچستان کی سینیٹ میں خالی ہونے والی سیٹ پر انتخاب کیلئے آخری روز بلوچستان سے 6امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں تفصیلات کے مطابق سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیا تھا ان کی خالی ہونے والی سیٹ پر بلوچستان سے آخری روزبروز بدھ کو 6امیداروںنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،سابق صوبائی وزیر غلام دستگیر بادینی، سابق صوبائی وزیر میر عامر رند ، سابق وفاقی وزیر رحمت اللہ کاکڑ ، ممتاز قانون دان ساجد ترین اور نگران سابق وزیراعلیٰ میر علائوالدین مری شامل ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔