میوزک انڈسٹری میں کسی کے لئے کشور کمار کی جگہ لینا ناممکن ہے، آشا بھوسلے

جمعہ 31 اگست 2018 12:41

میوزک انڈسٹری میں کسی کے لئے کشور کمار کی جگہ لینا ناممکن ہے، آشا بھوسلے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) بالی وڈ کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے کہا ہے کہ آنجہانی گلوکار کشور کمار میوزک انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے اور کسی کے لئے ان کی جگہ لینا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ آشا بھوسلے نے میوزک ریئیلٹی شو کی عکسبندی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشور کمار ان کے پسندیدہ گلوکاروں اور مہربان شخصیتوں میں سے ایک تھے، وہ اپنی خوبصورت آواز سے ہر کسی کو مسحور کر دیتے اور یہاں تک وہ اپنے اردگرد لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ کشور کمار میوزک انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ تھے اور کسی کے لئے ان کی جگہ لینا ناممکن ہے، مجھے ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ مزا آتا۔

متعلقہ عنوان :