Live Updates

حرمت انبیاء و ناموس رسالت پر عالمی سطح پر قانون بنایا جائے ‘مولانا سید عبد الخبیر آزاد

تحفظ ناموس رسالت پر حکومت پاکستان کا مؤقف 22کروڑ عوام کی آواز ہے‘علماء و رہنما

جمعہ 31 اگست 2018 17:57

حرمت انبیاء و ناموس رسالت پر عالمی سطح پر قانون بنایا جائے ‘مولانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ کے بعد بادشاہی مسجد کے مرکزی گیٹ پر مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام سینکڑوں مظاہرین نے خطیب و امام وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر قیادت ایک زبردست مظاہرہ کیا مظاہرین سے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت انبیاء و ناموس رسالت پر عالمی سطح پر قانون بنایا جائے،او آئی سی امت مسلمہ کا مقدمہ لڑنے کیلئے فعال کردار ادا کرے ،حکومت پاکستان نے جس طرح کا موقف اپنایا ہے اس طرح سے دیگر اسلامی ممالک بھی ہمت کریں اور او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے اس معاملے پر اپنی آواز بلند کریں ، آج ہالینڈ نے اپنے گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کا اعلان واپس لیکر اپنے آپ کو ایک بہت بڑے بحران سے بچا لیا ہے ،یقینا یہ دنیا بھر میں جاری مسلم امہ کی طرف سے شدید مذمت اور مظاہرے واحتجاج کا رد عمل ہے جس پرآخر کار ہالینڈ کو اپنے گھٹنے ٹیکنے پڑے ،اس طرح کے خاکوں کے مقابلہ یہ لادین قوتوں کی طرف سے وہ اسلام دشمنی ہے جو وہ وقتا، فوقتا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں ،ہالینڈ کے جاری کردہ خاکوں کی پر زور مذمت اورتحفظ ناموس رسالت پر حکومت پاکستان کا وا ضح اور دو ٹوک مؤقف 22کروڑ عوام کی آواز ہے ،ہالینڈ نے اپنے اعلان کو واپس لیکراپنے آپ کو ایک بہت بڑے بحران اور اپنے خلاف پھیلتی ہوئی آگ سے بچا لیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر جو موقف اپنایا ہے یہ پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کی کی مضبوط آواز تھیاور دو ٹوک موقف تھاجس پر ہالینڈ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے ،آج باد شاہی مسجد لاہور میں فرزندان اسلام کا یہ مظاہرہ اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ آئندہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز آیا جائے اور مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے کہ جس سے دنیا کا امن خراب ہو ، ہم اس موقع پر تمام عالمی امن کے علمبرداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انبیا کرام اور مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والوں کیخلاف سزائیں مقرر کی جائیں ، تاکہ آئندہ کسی کو بھی کسی کی مذہبی اورمقدس شخصیات اور ہستیوں کی حرمت و عزت سے کھیلنے کی جرأت نہ ہو، اسلام دشمن قوتیں آئے دن کوئی نہ کو ئی ایسے اوچھے خطرناک کھیل کھیلتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں،اور ٹیسٹ کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں ابھی ایمان کی کتنی حرارت باقی ہے ، ان کو یہ پتہ نہیں کہ حرمت رسولﷺ پر کسی قسم کا کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی مصلحت مقدم ہے بلکہ ناموس رسالتﷺ پر ہر ایک مسلمان اپنی جان قربان کرنا اپنے لئے اعز از سمجھتا ہے اور اس پر مر مٹنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے، جس سے کوئی بھی صاحب ایمان پیچھے نہیں ہٹے سکتا ،اسلام دشمن ایسے اوچھے ہتھ کنڈوں سے باز رہیں وگرنہ ایسا طوفان اٹھے گا جس سے پھر تمہیں کوئی نہیں بچا سکے گا ،اللہ تعالی ہمیں اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور پوری امت مسلمہ میں اتفاق و اتحاد نصیب فرمائے آمین ثم آمین ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات