تمام محکمہ جات پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر

جمعہ 31 اگست 2018 23:10

جھنگ۔31 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2018ء) ضلع بھر کے محکمہ جات کو شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا ہدف دے دیا گیاہے۔ محکمہ صحت ،تعلیم ،میونسپل کمیٹیز ،پولیس اورزراعت سمیت دیگر محکمہ جات شجرکاری مہم کے تحت پودے لگارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمہ جات اپنا ہدف مکمل کریں اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے عوام بھی قومی و اخلاقی فریضہ سمجھ کر اس مہم میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کوسرسبز وشاداب بناسکیں ۔ماحولیاتی آلودگی ہمارے ملک کا سب سے بڑامسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرپاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تاکہ ہمارے آئندہ نسلوں کوماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے۔ سرکاری اور نجی ادارے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس مہم کو بھرپورانداز میں کامیابی سے ہمکنار کریں۔

متعلقہ عنوان :