راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام جیمز اینڈ جیولری نمائش رواں ماہ منعقد ہو گی ، پاکستانی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے ،ناصر مرزا

ہفتہ 1 ستمبر 2018 15:40

راولپنڈی۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعت کی ترقی کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش رواں ماہ کی 14تاریخ کو منعقد ہو گی ۔نمائش کے انعقاد کے لیے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر مرزا نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت دیگر علاقوں سے حاصل کردہ نایاب و قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ قیمتی پتھروں کی نمائش میں جم اینڈ جیولری سے منسلک کاروباری برادری کی بڑی تعدادشریک ہو گی ۔