بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر میر عامر رندنے پی ٹی آئی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

اتوار 2 ستمبر 2018 00:00

ْ کوئٹہ۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میر عامر خان رند نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میر عامر رند کا کہنا تھا کہ میر نعمت اللہ زہری کی خالی والی نشست ہماری ہے اور ہم ہی کامیابی حاصل کریں گے بلوچستان میں سیاسی رواداری اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی میر نعمت اللہ زہری کی جانب چھوڑی جانے والی سینیٹ کی اس سیٹ کی باقی ماندہ مدت دو سال ہے بلوچستان سے سینیٹ کی اس نشست پر انتخابی عمل 12 ستمبر کو ہوگا۔