اٹک،ضمنی انتخاب ، این اے 56 اور پی پی 3 سے 35 امیدواروں میں 2 کے کاغذات نامزدگی سکروٹی کے دوران مسترد

منگل 4 ستمبر 2018 22:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اٹک میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی میں دونوں حلقوں سے 35 امیدواروں میں 2 کے کاغذات نامزدگی سکروٹی کے دوران مسترد ہو گئے جن میں سے دونوں امیداروں کا تعلق حلقہ پی پی 3 سے ہے اس طرح پی پی 3 میں امیدواروں کی تعداد 15 اور این اے 56 میں امیدواروں کی تعداد 18 ہے کل امیدواروں کی تعداد 33 ہے جن کے درمیان مقابلہ متوقع ہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) نے دونوں حلقوں سے ابھی تک اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا حلقہ این اے 56 سے تمام 18 امیدواروں کے کاغذات سکروٹنی کے دوران درست قرار دے دیئے گئے ہیں جن میں مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان آف کھنڈہ اور 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اس حلقہ سے مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک سہیل خان آف کمڑیال ، مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، سابق ایم این اے محمد زین الہٰی ، چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر کے شوہر چوہدری وسیم گلزار ، سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک لبیک پاکستان سید فیصل محمود شاہ ، فیصل یار خان ، ملک خرم علی خان ، ملک لیاقت علی خان ، سردارممتاز خان ماجھیا ، ملک شیر خان سدریال ، ملک ریاست علی سدریال ، ملک محمد اسماعیل خان ، شہریار نواب خان ، اعزاز آصف ، سردار شاہ نواز خان ، ملک ہارون رمضان اور ملک امانت خان راول شامل ہیں ، حلقہ پی پی 3 کیلئے الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک عبدالرشید نے سکروٹنی کے دوران 2 امیدواروں وقار علی ولد سردار غلام علی خان سکنہ بجال کوٹ فتح خان اور سردار حسیب افتخار احمد ولد افتخار حسین ساکن مکان نمبر 132 ، سٹریٹ 20 ، F-10/2 اسلام آباد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اس طرح اس حلقہ میں اب 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں سردار سکندر جنگ خان ولد سردار طارق جنگ خان سکنہ نیکا فتح جنگ ، عبداللہ خان ولد محمد زبیر خان سکنہ مکان نمبر 29 سٹریٹ 31 ، F-7/1 اسلام آباد ، سربراہ ماجھیا گروپ سردار ممتاز حسین ماجھیا ولد سردار احمد خان ماجھیا سکنہ ماجھیا فتح جنگ ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال شفقت علی خان طاہر خیلی ولد سلطان افسر خان طاہر خیلی سکنہ کچہ منوں نگر حسن ابدال ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ولد رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سکنہ زین ہائوس باہتر فتح جنگ ، چوہدری وسیم گلزار ولد چوہدری محمد گلزار سکنہ باہتر فتح جنگ ، سردار فاران افضل خان ولد عارف علی خان سکنہ باہتر ، ایاز خان بالڑہ ولد محمد ریاض خان بالڑہ ، ان کے والد محمد ریاض خان بالڑہ ولد محمد نواز خان بالڑہ سکنائے کوہاٹ روڈ محلہ نئی آبادی فتح جنگ ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان ولد سردار اسد علی خان سکنہ شاہراہ سعد اللہ فتح جنگ ، محمد مشتاق علی ولد محمد ممتاز سکنہ محلہ گوشت مارکیٹ فتح جنگ ، سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد خان ولد سردار عزیز احمد خان سکنہ کوہاٹ روڈ نئی آبادی فتح جنگ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک ریاست علی سدریال ولد محمد خان سکنہ نتھیں ملکاں سدریال فتح جنگ ، محمد اکبر خان ولد شیر محمد خان سکنہ گوردوارہ داخلی موری سلطان پور حسن ابدال اور شاہد محمود ولد محمد رزاق ساکن محلہ گلی قاضیاں فتح جنگ شامل ہیں ۔