ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انسدادی اقدامات پر موثرانداز میں عملدرآمدکیاجارہا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی

جمعرات 6 ستمبر 2018 15:59

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے انسدادی اقدامات پر موثرانداز میں عملدرآمدکیاجارہا ..
فیصل آباد۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) ضلع میں ڈینگی کے خدشات کا یکسر خاتمہ کرنے کیلئے انسدادی اقدامات پر موثرانداز میں عملدرآمدکیاجارہا ہے اوراینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہمہ وقت متحرک رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ اتھارٹیفیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ موسمی حالات کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا باربار سروے کیاجارہا ہے اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ڈینگی سے بچائو ممکن نہیں لہٰذ ا انہیں ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا احساس دلانے کے سلسلے میں آگاہی پروگرامز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :