علی ٹاورمیں آگ سےریکارڈ یا فرینچرکونقصان نہیں پہنچا

محض پروپیگنڈا ہے کہ پلازے میں صاف پانی کمپنی اورپاورکمپنی کا ریکارڈ جلایا گیا،آگ خود لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان علی گروپ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 ستمبر 2018 19:30

علی ٹاورمیں آگ سےریکارڈ یا فرینچرکونقصان نہیں پہنچا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر 2018ء) ترجمان علی گروپ نے کہا ہے کہ علی ٹاورمیں کسی دفترکے ریکارڈ یا فرینچرکونقصان نہیں پہنچا، یہ محض پراپیگنڈا ہے کہ پلازے میں صاف پانی کمپنی اورپاورکمپنی کا ریکارڈ جلایا گیا،آگ خود لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پرپلازا میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

جس پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے پلازے میں آگ لگنے کے واقعے کومشکوک انداز میں دیکھا گیا۔ جس پرترجمان نے اپنا مئوقف پیش کیا ہے کہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ صاف پانی کمپنی اورپاورکمپنی کا ریکارڈ جلایا گیا۔ علی ٹاورمیں کسی دفترکے ریکارڈ یا فرینچرکونقصان نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

آگ عمارت کے عقب میں نصب تاروں کے پائپ میں لگی۔

ترجمان علی گروپ نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ آگ ہم نے خود لگائی۔ پلازا میں تمام افراد ہنگامی اخراج کے ذریعے بحفاظت باہر نکل آئے۔ جس شخص نے چھلانگ لگائی اسے بارہا روکا گیا تھا۔ ترجمان علی گروپ نے کہا کہ چھلانگ لگانے والا شخص پریشانی میں کچھ سمجھ نہیں پایا تھا۔آگ لگنے والے پلازے میں کوئی سرکاری دفترنہیں تھا۔ ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ علی ٹاورمیں کسی دفترکےریکارڈ یا فرنیچر کونقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ  گلبرگ میں جس علی ٹاور میں آگ لگی ہے وہ پلازہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کا ہے۔علی عمران صاف پانی اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں جبکہ وہ ایک عرصے سے ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس پلازے میں موجود خامیاں سامنے آرہی ہیں۔یہ پلازہ اپنی تکنیکی خامیوں کے باعث اب بیسیوں لوگوں کی جان کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ دوسری جانب وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایم ایم عالم روڈ پر علی پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔ وزیرا علیٰ نے آئی جی پنجاب پولیس سے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔