Live Updates

کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پیداواری استعداد کار بڑھانے کیلئے زرعی اصلاحات ،ایگریکلچرمارکیٹنگ اور لائیوسٹاک کلچر میں تبدیلی لائیں

لاکھ گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہو گا، نئی نسل کو محفوظ اور اچھے ماحول والا پاکستان دیں گے،سردار عثمان بزدار

اتوار 9 ستمبر 2018 21:00

لاہور۔9 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لئے شب و روز انتھک محنت کررہے ہیں۔ 100 روزہ پلان پر یقینی عملدرآمد کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی اور پندرہ سب کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔جنوبی پنجاب میں انتظامی بنیادوں پر صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرنے کے لئے ورکنگ گروپ بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں غربت کے خاتمے کے لئے جامع اور دیرپا پالیسی متعارف کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے پیداواری استعداد کار بڑھانے کیلئے زرعی اصلاحات لائیں گے اور ایگریکلچرمارکیٹنگ اور لائیوسٹاک کلچر میں تبدیلی لائیں گے اور کسان کے دن بدلیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ماسٹر پلان مرتب کیا جائے گا۔

صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے حقیقی تبدیلی آئے گی اور نئے پاکستان کا خواب پورا ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم کے 100 روز ہ پلان میں سب کے لئے صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ خواتین کو ترقی کی جدوجہد میں شامل کئے بغیر نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں۔’’ ویمن ڈویلپمنٹ‘‘ منصوبہ نئے پاکستان کی پہچان بنے گا۔50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ پی ٹی آئی حکومت کا تاریخ ساز اقدام ثابت ہو گا۔ نئی نسل کو محفوظ اور اچھے ماحول والا پاکستان دیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ موسمیاتی تغیرات سے بچاؤ کے لئے’’ گرین گروتھ ‘‘ پالیسی لا رہے ہیں اور عوام سے کئے وعدے نبھائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات