Live Updates

پاکستان میں جی ڈی پی کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کی شرح 15 فیصد ،

چین، بھارت اور جنوبی کوریا میں 30 فیصد ہے، رپورٹ

پیر 10 ستمبر 2018 12:21

پاکستان میں جی ڈی پی کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کی شرح 15 فیصد ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) ملک میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں سرمایہ کاری کی شرح 15 فیصد کے قریب ہے جبکہ چین، بھارت اور جنوبی کوریا میں یہ شرح 30 فیصد ہے جس سے ان ممالک کی معیشتیں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ نوید افتخار کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنے پانچ سالہ دور اقتدار کیلئے انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 25 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ کی شرح بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صنعتی پیداوار اور برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ عالمی بینک کی کاروباری آسانیوں کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو دہائیوں کے دوران چین اور بھارت میں پاکستان کی نسبت سے سرمایہ کاروں کو کم سہولیات دستیاب تھیں لیکن وہاں پر غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان کے مقابلہ میں زائد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہونے کے باعث آئندہ چند سال کے دوران انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات