گرین پاکستان مہم کے تحت سکھر میں 200درخت لگائے گئے ہیں ، مزید 800درخت لگائے جائیں گے، ڈویژنل انجینئر

منگل 11 ستمبر 2018 23:53

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) ڈویژنل انجینئر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سکھر ظفر اللہ جمالی نے سکھر آفس میں پودا لگا کر گرین پاکستان مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز کے دوران سکھر میں 200 مختلف اقسام کے درخت لگائے گئے ہیں جبکہ 1000درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری سے ماحول خوبصورت اور خوشگوار اور بہتر ہوتا ہے ، آلودگی اور اس سے پیدا ہنیوالی بیماریوں سئے بچاؤ کے لئے بھی شجر کاری ضروری ہے ۔ افتتاحی مہم کے دوران ڈویژنل انجینئر این ٹی سی سکھرنے اپنے تمام متعلقہ افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں بھی شجر کاری کی ہدایت کی۔