کویت: چِند دنوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن متوقع
اس وقت مملکت میں 90ہزار کے قریب غیر قانونی افراد موجود ہیں
محمد عرفان بدھ 12 ستمبر 2018 14:36
(جاری ہے)
محکمہ اقامہ کے مطابق اس وقت مملکت میں 90ہزار کے قریب تارکین وطن غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔
ان غیر قانونی تارکین وطن میں سب سے بڑی گنتی ایشیائی باشندوں کی ہے، دُوسرے نمبر پر عرب شہری ہیں۔ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم عرب باشندوں میں سے سب سے زیادہ تعداد شامیوں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں موجود ایسے تارکین وطن جو قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں، اُن کی گنتی 28 لاکھ 61 ہزار 380ہے، جن میں سے 20 لاکھ 17 ہزار 084 مرد اور 8 لاکھ 44 ہزار296خواتین ہیں۔حالیہ دِنوں جاری ہونے والے اعداد و شمار کی رُو سے 10لاکھ7ہزار887تارکین حکومتی اداروں میں برسرروزگار ہیں یا ان کے پاس شق نمبر17کا اقامہ ہے جبکہ 15لاکھ18ہزار711تارکین نجی شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔قانونی تارکین میں سے 6لاکھ 87ہزار267افرادگھریلو ملازمت سے وابستہ ہیں، یا ان کے پاس دفعہ نمبر20کا اقامہ ہے۔محکمہ اقامہ کے ریکارڈ کے مطابق مملکت میں اس وقت قانونی تارکین میں سب سے بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے جبکہ غیر مُلکیوں کے لیے وقف ملازمتوں میں دُوسرا نمبر مصری باشندوں کا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.